بلاگ

چین میں ایک جوڑا نصف صدی سے غار میں رہائش پذیر

چین ،دنیا بھر میں اپنی ترقی کا لوہا منوا چکا لیکن مضبوط ترین معاشی طاقت میں ایک جوڑ ا ایسا بھی ہے جو نصف صدی سے بھی زائد عرصے سے غار میں رہ رہا ہے۔

81سالہ لیانگ زیفو اور77سالہ لی سوپنگ چون سال پہلے مالی حالات کے ہاتھوں مجبور ہوکر غار میں آئے پھر یہیں کے ہوکر رہ گئے۔ جوڑے کے مطابق جب ان کی شادی ہوئی تو ان کے پاس رہنے کے لئے گھر تھا نہ ہی کرایہ دینے کی سکت ، اسی لئے انہوں نے ایک غار کا انتخاب کیا۔ اس غار میں تین جوڑے اور بھی تھے جو وقت گزرنے کے ساتھ وہاں سے چلے گئے لیکن لیانگ اور سوپنگ نے ترقی یافتہ دنیا کو مڑ کر بھی نہ دیکھا۔

چون سال کے دوران ان کے چار بچے ہوئے جو غار میں ہی پلے بڑھے اور پھر انہیں چھوڑ کر چلے گئے ۔ لیانگ زیفو اور لی سوپنگ کی کہانی سوشل میڈیا پر آئی تو کئی اداروں نے انہیں دوسری جگہ رہائش کی پیش کش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔عمر رسیدہ جوڑے نے غار میں 3 بیڈ روم ، ایک باورچی خانہ اور ایک بڑا کمرہ بنایا ہے۔

غار کی چھت کو انہوں نے ایک باغیچے میں بدل دیا ہے جہاں سے وہ ضروری سبزیاں حاصل کرتے ہیں، بڑی کوشش کے بعد وہ غار میں بجلی بھی لے آئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ غار گرمیوں میں سرد اور سردیوں میں گرم رہتا ہے۔ تاہم ان کے 4 بچے بڑے ہوکر غار سے جا چکے ہیں اور اب وہ دوبارہ تنہا رہ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close