صفحہ اول تجارت سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت چیئرمین آئی ایم ایف سی کیلیے نامزد

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت چیئرمین آئی ایم ایف سی کیلیے نامزد

2 min read
0
0
16
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: پاکستان نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کو آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد کردیا۔ پاکستان کی جانب سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کو انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فنانشل کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد کردیا جب کہ وزیراعظم کے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی سفارش پروزیراعظم نے ان کی نامزدگی کی منظوری دیدی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعشرت حسین مانیٹری اور فنانشل معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کا عہدہ یکم دسمبر2017 کوخالی ہوا تھا، دیگررکن ممالک کیساتھ ساتھ پاکستان سے بھی نامزدگی طلب کی گئی تھی، اس معاملے پر آئی ایم ایف بورڈاتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کریگا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پرانی کاروں کے معاملے نے کراچی پورٹ پر جگہ تنگ کردی

کراچی: حکومت کی جانب سے ڈیوٹی وٹیکس ادائیگیوں کے طریقے میں تبدیلی کرنے کے باعث 6ہزار سے زا…