تجارت

ماہ رمضان کی آمد، کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

کراچی: ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سبزی منڈی ہول سیلرز کے مطابق شہر میں ہول سیل مارکیٹ میں کیلے 30 روپے فی درجن اضافے سے 120 روپے کے ہوگئے جب کہ آڑو کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد آڑو 180 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔ ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ شہر میں تربوز 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد 27 روپے فی کلو ہوگیا ہے جب کہ سیب 120 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کے بادشاہ آم کی بھی آمد ہوئی ہے اور سندھ کا سندھڑی آم 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد 85 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close