تجارت

جنوبی افریقا سے پاکستان لائے گئے 9 زرافے ہلاک

لاہور: لاہور چڑیا گھرسمیت گوجرانوالہ پشاور،ملتان اورکراچی میں 9 زارفے ہلاک ہوگئے۔لاہورچڑیا گھرمیں لائے جانے والے 3 زرافوں میں سے ایک مادہ زرافہ آج اچانک دم توڑگئی، مادہ زرافہ کو جس دن یہاں لایا گیا، اسی دن سے اس نے کھانا پینا چھوڑرکھا تھا۔ ڈائریکٹرچڑیا گھرحسن علی سکھیرا کے مطابق تینوں زراف طویل سفرکی وجہ سے تھکاوٹ اور سٹریس کا شکار تھے، ایک مادہ نے کھانا پینا چھوڑدیا تھا اورآج وہ دم توڑگئی
حسن علی سکھیراکا کہنا ہے کہ زرافہ کی ہلاکت بارے ٹھیکدارکوبتادیا گیا ہے اوراسے کہا گیا ہے کہ جلد ہی متبادل مادہ زرافہ لائی جائے، ان جانوروں کو ابھی کورنٹائین میں رکھا گیا تھا اوران کی تقریبا دو کروڑ روپے کی ادائیگی ہونا ابھی باقی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گوجرانوالہ اورکراچی کی دو نجی ہاوسنگ اسکمیوں میں بنائے گئے پارکس کے لیے لائے گئے تین زرافوں کی بھی ہلاکت ہوئی ہے ، ایک گوجرانوالہ اور دو کراچی میں ہلاک ہوئے ہیں ،اسی طرح پشاور چڑیا گھر کے لیے لائے جانیوالے دو زرافے دوران سفر جب کہ دو چڑیا گھر پہنچنے کے بعد دم توڑگئے تھے، یہ تمام زرافے مختلف ٹھیکداروں نے جنوبی افریقا کے ایک ہی فارم ہاؤس سے خریدے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close