Featuredتجارت

فی اونس سونا 4 ڈالر سستا، پاکستان میں 50 روپے تولہ مہنگا

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر سستا جب کہ پاکستان میں 50 روپے تولہ مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالرکی کمی سے 1249 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43روپے کا اضافہ کردیاگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59 ہزار 550 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر51 ہزار 54روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے780 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت668روپے 72پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close