تجارت

پی ٹی آئی کی فتح؛ روپے کی ریکوری سے سونے کی قیمتیں منہ کے بل آ گریں

کراچی: قومی انتخابات میں پی ٹی آئی کی واضح اکثریت سے کامیابی اور اس کے نتیجے میں استحکام کی امیدوں پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بھی تیزی سے نیچے آنے پر مجبور کردیا ہے جس کے نتیجے میں ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

انتخابات کے بعد بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اگرچہ صرف 4 ڈالر کی کمی ہوئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اسکے برعکس فی تولہ سونے کی قیمت ان 3دنوں میں 2850 روپے او فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں 2443 روپے یا 4.81 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح، عمران کی تقریر سے سیاسی استحکام کی امیدوں اور امریکی ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں ریکوری کے نتیجے میں سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی آئی۔

گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے1224 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1650 روپے اور1414روپے نمایاں کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56 ہزار350 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48 ہزار 311روپے ہوگئی تاہم اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 5 روپے کی کمی سے 760 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت4 روپے29 پیسے گھٹ کر651 روپے 57 ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close