تجارت

پاکستان نے 5 سال میں19 ارب ڈالر بیرونی قرض لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 5 سال کے دوران عالمی بینکوں اورعالمی مالیاتی اداروں سے مجموعی طور پرے 14 ارب 16 کروڑ 33 لاکھ امریکی ڈالرسے زائد قرضے لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں سے گزشتہ 5 سال عالمی بینکوں سے 14 ارب ڈالرسے زائدجب کہ آئی ایم ایف سے 3 سال میں 5 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرضہ لیا گیا۔

 حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ ورلڈ بینک (آئی ڈی اے) سے 5ارب 3کروڑ 96 لاکھ ڈالرکا قرضہ لیا گیا،  ایشائی ترقیاتی بینک سے 3 ارب 34 کروڑ23 لاکھ ڈالر،اسلامی ترقیاتی بینک سے 2 ارب 53 کروڑ، کریڈٹ سوئپ سے کی سربراہی میں بینکوں کے کنسوشیم سے 1 ارب 35 کروڑ 55 لاکھ،اسلامی ترقیاتی بینک سے 68 کروڑ 83 لاکھ ، ورلڈ بنک( آئی بی آرڈی) 45 کروڑ 89 لاکھ، نور بینک کی سربراہی میں بینکوں کے کنسورشیم سے 44کروڑ ڈالر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (لندن) 27 کروڑ26 لاکھ  ڈالر، دوبئی اسلامی بینک 7 کروڑ اور ای سی او ٹریڈ بینک 6 سے کروڑ 50 لاکھ  ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف سے 2014 سے 2016ء تک 5ارب 76کروڑ80لاکھ ڈالر قرضہ لیاہے جس میں2014میں1ارب 65 کروڑ 30 لاکھ، 2015 میں 2ارب 60کروڑ70لاکھ اور2016ء میں 1ارب 50لاکھ80ہزا ڈالر کاقرضہ لیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close