تجارت

نیا قومی مالیاتی کمیشن بنانے کیلیے وزیرخزانہ کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے نئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) بنانے کے لیے چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق نویں نیشنل مالیاتی کمیشن میں قانون سازی کی ضرورت ہے اور آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت 5 سال کی معیاد میں این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد ضروری ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اور صوبائی وزیر خزانہ قانونی طور پر این ایف سی ایوارڈ کے ممبر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close