صفحہ اول Featured پاکستان نے قرض کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کردی

پاکستان نے قرض کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کردی

56 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پاکستان نے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کردی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈے نے انڈونیشیا میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی، اس دوران پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی۔

منیجنگ ڈائریکٹر (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے باضابطہ طور پرمالی امداد کے لیے درخواست دی ہے جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں میں پاکستان جائے گا اور قرض کے حجم کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے وزیر اعظم نے مذاکرات کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اسی حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر ان دنوں انڈونیشیا میں موجود ہیں جہاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس جاری ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

82total visits,2visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ایمنسٹی سے محروم افراد کے لیے نئی اسکیم پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت300 ارب روپے سے زائدمالیت کاکالادھن سفید ک…