تعلیم و ٹیکنالوجی

فیس بک سالانہ کانفرنس، پاکستان کی دوسری پوزیشن، دنیا حیران

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والی فیس بک کی سالانہ کانفرنس میں 145 ڈیولپرز کی 53 ٹیموں کے درمیان مقابلے میں پاکستانی ڈیولپرز نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کے سالانہ اجلاس میں اس بار دو روزہ ’ہیکتھون‘ کا اضافہ کیا جس کے لیے دنیا بھر سے ڈیولپرز کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ فیس بک کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ایک عالمی مقابلے کا حصہ بن سکیں جس میں 145 ڈیولپرز کی 53 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں فاتح پاکستانی اسد میمن اور ازکا قیصر پر مشتمل ٹیم دوسرا انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستانی میاں بیوی کے اس پروجیکٹ کو دوسرا بہترین پروجیکٹ قرار دیا گیا۔
پاکستانی ڈیولپرز پر مشتمل ٹیم نے ایک ایسی ایپ تیار کی جو فیس بک صارفین کو نقلی ناموں سے کسی بھی فیس بک گروپ میں رابطہ کاری کے عمل میں مدد دیتی ہے۔ جیسے آپ کسی گروپ میں کوئی تبصرہ کرتے ہیں لیکن یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی شناخت مخفی رہے تو یہ ایپ آپ کے لیے ہی ہے۔ اس پاکستانی جوڑے کو فیس بک ڈیولپرز بلاک پوسٹ، ایف ایٹ بلاک پوسٹ اور ایک اسپشل ہیکتھون سواگ کے علاوہ دس ہزار امریکی ڈالر بطور انعام بھی ملے گا۔واضح رہے کہ فیس بک کے سالانہ اجلاس میں ڈیولپرز کے درمیان مقابلے میں پہلا انعام ’’ Voice ‘‘ نامی پروجیکٹ کو دیا گیا۔ یہ پروجیکٹ بھی پاکستانی ٹیم کے پروجیکٹ ’ Pseudonymous ‘ سے ہی ملتا جلتا ہے۔ پاکستانی شہری اسد میمن نے اپنی اس کامیابی کو اپنے فیس بک پروفائل پر بھی شیئر کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close