تعلیم و ٹیکنالوجی

اگر آپ وائی فائی راﺅٹر استعمال کرتے ہیں تو یہ انتہائی خطرناک خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ آپ کا سب کچھ۔۔۔

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے تو صرف کمپیوٹر ہی وائرس سے متاثر ہوا کرتے تھے مگر اب یہ مسئلہ کہیں زیادہ پیچیدہ اور خطرناک ہو گیا ہے، بس یہ سمجھئے کہ بات بہت بڑھ گئی ہے۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ہیکرز نے دنیا بھر میں گھروں اور دفاتر میں زیر استعمال 5لاکھ سے زائد راﺅٹرز کو بھی خطرناک وائرس سے متاثر کر دیا ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں اور اداروں کی ہر قسم کی کمیونیکیشن مانیٹر کی جاسکتی ہے اور صرف ایک کمانڈ کے ذریعے کسی بھی ڈیوائس کو ناکارا بنایا جا سکتاہے۔

یہ تشویشناک انکشاف ٹیکنالوجی کمپنی سسکو کے جانب سے گزشتہ روز سامنے آیا ہے ۔ ویب سائٹ ’آرس ٹیکنیکا‘ کے مطابق اس وائر س سوفٹ وئیر کو ’وی پی این فلٹر‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا سب سے زیادہ نشانہ گھروں میں استعمال ہونے والے راﺅٹرز بن رہے ہیں۔ متاثر ہونے والے راﺅٹرز میں ٹیکنالوجی کمپنیوں لنکسیز ، مائکروٹک ، نیٹ گیر ، ٹی پی لنک وغیرہ کے راﺅٹرز شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس سافٹ وئیر گزشتہ 2سال سے انٹرنیٹ پر موجود ہے اور اب تک 54ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ 3ہفتوں کے دوران اس وائرس کا پھیلاﺅ غیر معمولی طور پر تیز ہو چکا ہے اور یوکرین میں 2بڑی کمپنیوں کے ڈیوائس بھی اس سے متاثر ہوئی ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں سسکو اور سیمانٹک کی جانب سے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے راﺅٹرز کو ری سیٹ کریں۔ راﺅٹر کو فیکٹری ری سیٹ کرنے کے نتیجے میں چونکہ اس پر سٹور کی گئی تمام کنفیوگریشن ختم ہو جاتی ہے تو صارفین کو اس کی تمام سیٹنگ دوبارہ کرنا پڑے گی ۔ فیکٹری ری سیٹ نہ بھی کیا جائے تو کم از کم راﺅٹر کو ری بوٹ ضرور کیا جائے، لیکن ری بوٹ کرنے سے وائرس کے حملے کی سٹیج ون کو نہیں روکا جا سکتا۔ یہ صرف سٹیج ٹو اور سٹیج تھری کو وقتی طور پر روکے گا جبکہ سٹیج ون دوبارہ سے وائرس کو ری انسٹال کر کے حملہ کی سٹیج ٹو اور سٹیج تھری شروع کر سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close