تعلیم و ٹیکنالوجی

پاکستان میں عیدالفطر ہفتہ 16جون کو ہوگی، ماہرین فلکیات کا اہم اعلان

پاکستان میں 30 روزوں کے بعد عیدالفطر ممکنہ طورپرہفتہ16جون کوہوگی۔پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیاکے بیشترحصوں میں رمضان المبارک بیک وقت شروع ہونے کے بعد دنیاکے مختلف خطوں میں عیدالفطررویت ہلال کے سبب علیحدہ علیحدہ ہوجائے گی اورپاکستان میں عیدالفطر کاچاند29رمضان المبارک بمطابق 14جون کونظر آنے کے امکانات نہیں ہیں اور30روزوں کے بعد عیدالفطر ممکنہ طورپرہفتہ16جون کوہوگی۔ اس کے برعکس سعودی عرب میں عیدالفطرکا چاند14جون کوہی نظرآجائے گا اور وہاں عیدالفطر جمعہ 15جون کوہوگی۔جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیس اینڈ پلانیٹری فزکس کے سابق سربراہ اور معروف سائنسدان پروفیسرڈاکٹرشاہد قریشی کے مطابق سعودی عرب میں رویت ہلال کا اعلان وہاں کے کیلنڈر’’ام القراء‘‘کے مطابق14جون کوہی ہوگاتاہم ہلال عید14جون کوپاکستان کے کسی بھی حصے میں نظرآنے کے قطعی امکانات نہیں ہیں۔پروفیسرڈاکٹرشاہد قریشی کے مطابق شوال کے چاندکی پیدائش14جون کوپاکستانی وقت کے مطابق 12بج کر43 منٹ پرہوگی اورچونکہ شوال کا چاند اس روزغروب آفتاب کے وقت افق پر8ڈگری سے بھی کم زاویے پرہوگاجوغروب آفتاب کے بعد39منٹ تک رہے گا،یہ دونوں صورتیں رویت ہلال کیلیے موزوں نہیں ہیں جبکہ زیادہ درجہ حرارت اسے مزیدمشکل کردے گا۔مزیدبراں پاکستان کے شمالی علاقوں میں جہاں درجہ حرارت نسبتاً کم ہوگاوہاں بھی غروب آفتاب کے وقت چاندافق سے صرف 6.3ڈگری پر ہوگا اور35منٹ تک رہے گاجورویت ہلال کے لیے انتہائی مشکل صورتحال ہے۔اس موقع پر پاکستان کے تمام حصوں میں چاند کی عمر19گھنٹوں سے بھی کم ہوگی اور سائنسی بنیادوں پر تصدیق شدہ ریکارڈ کے مطابق اس قدرنو عمرچاند کی اس سے قبل رویت ممکن نہیں ہوئی، 14جون کو ہلال عید وسطی اورمشرقی افریقا جبکہ یوایس اے (وسطی اور جنوبی امریکا)میں باآسانی دیکھا جاسکے گاجبکہ موسمی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں شمال مشرقی اورشمالی افریقا، سعودی عرب کے شمالی حصوں کینیڈا،اسپین اورشمالی امریکا کے آخری کونے میں بھی 14جون کوعیدکاچاند دیکھنا ممکن ہوگا تاہم مذکورہ جگہوں کے علاوہ دنیاکے دیگرخطوں میں 14جون کو رویت ہلال ممکن نہیں ہوگی۔یادرہے کہ پاکستان اورسعودی عرب سمیت دنیاکے بیشترحصوں میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت ایک ساتھ ہوئی تھی اوررمضان کاآغاز17مئی سے ہواتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close