تعلیم و ٹیکنالوجی

2 اگست کو روئے زمین پر کیا ہو سکتا ہے؟ناسا نے بری خبر سنا دی

نیویارک: برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے ناسا سے وابستہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”خلائی پتھر کا ایک بہت بڑا ٹکڑا تیزی سے زمین کی طرف سفر کر رہا ہے اور یہ 2اگست کو زمین کے انتہائی قریب سے گزرے گا۔ اگر اس کے راستے میں معمولی سی تبدیلی بھی ہو گئی تو یہ سیدھا ہماری زمین سے ٹکرا جائے گا اور یہاں قیامت برپا ہو جائے گی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”کسی بھی غیرارضی عنصر کا 100میٹر سے زائد لمبا ٹکڑا زمین سے ٹکرا جائے تو اس کے خاتمے کے لیے کافی ہے مگر پریشان کن بات یہ ہے کہ اس پتھر کے ٹکڑے کی لمبائی 120میٹر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر یہ زمین سے ٹکرا گیا تو ہماری زمین پر زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اس پتھر کے زمین سے ٹکرانے سے گردوغبار کا ایک طوفان ہمارے ماحول میں اٹھے گا جس سے زمین کا درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے گر جائے گا جس سے ہماری زمین انتہائی سرد اور تاریک جگہ بن جائے گی۔پوری دنیا کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائے گا۔اس پتھر کا یہ خوفناک اثر کئی سال تک برقرار رہے گا اور اس دوران زمین سے زندگی کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close