صفحہ اول تعلیم و ٹیکنالوجی آئی فون کے 3 نئے ماڈل رواں سال متعارف کرائے جانے کا امکان

آئی فون کے 3 نئے ماڈل رواں سال متعارف کرائے جانے کا امکان

56 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ایپل کی جانب سے رواں سال 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ 9 ٹو 5 میک نامی ویب سائٹ نے ایپل کی سپلائی چین منگ چی کیو کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کمپنی رواں سال 3 نئے آئی فون متعارف کرانے والی ہے، جن میں سے ایک 5.8 انچ کا آئی فون ایکس ہوگا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بہتر فیچرز اور کم قیمت کے ساتھ ہوگا۔

دوسرا فون 6.5 انچ کا آئی فون ایکس پلس ہوگا جس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ تیسرا 6.1 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ ‘سستا’ آئی فون ہوگا، جس میں فیس آئی ڈی بھی موجود ہوگا۔ اہم بات یہ ہے کہ ایپل کی جانب سے اس بار آئی فونز گرے اور وائٹ سے ہٹ کر بلیو، ریڈ اور اورنج میں بھی پیش کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 6.5 انچ کا آئی فون ایکس پلس ایک ہزار ڈالرز سے زیادہ قیمت کا ہوگا اور اس سے ہی عندیہ مل جاتا ہے کہ گزشتہ سال کے آئی فون ایکس کا اپ ڈیٹ ورژن اس بار سستا ہوگا۔

اس کے مقابلے میں 6.1 انچ کا آئی فون 700 ڈالرز سے کم قیمت میں دستیاب ہوگا، تاہم ان ڈیوائسز میں اسٹوریج کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ سب سے سستا آئی فون دیکھنے میں آئی فون ایکس جیسا ہوگا جبکہ فیس آئی ڈی جیسا فیچر بھی ہوگا مگر اس میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ موجود نہ ہونے کا امکان ہے۔

اس بار ایپل کی جانب سے کئی نئے رنگوں کو متعارف کرانے کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں جگہ بنانا ہے۔ اس سے پہلے آئی فون فائیو سی میں گرین، بلیو، پیلا، پنک اور وائٹ رنگ پیش کیے گئے تھے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

14total visits,2visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپریم کورٹ نے موبائل فون پوسٹ پیڈ سروسز پر اضافی چارجز ختم کر دیئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے موبائل فون پوسٹ پیڈ سروسز پر اضافی چارجز ختم کرنے کے احکامات جار…