Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

پاکستان نے جی پی ایس اور جی آئی ایس سے لیس 2 سیٹلائٹس لانچ کردیئے

اسلام آباد: پاکستان نے جی پی ایس اور جی آئی ایس سے لیس اپنے دو سیٹلائٹس لانچ کر دئیے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سیٹلائٹ پی ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس  اے 1 صبح 8 بجکر57منٹ پر چین سے لانچ کیے گئے، جنہیں مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائے گا اور ڈیٹا کلیکشن، پلاننگ، ریسورس مینجمنٹ اور معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔

سیٹلائٹ پی ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس اے 1 مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیے گئے—۔ جیو نیوز

دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس لانچنگ سے پانی کے بحران، سیلاب اور قحط جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ان سیٹلائٹس کی مدد سے بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنے اور اسٹوریج کی پلاننگ میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب پاکستان میں جنگلات کی صورتحال اور پلاننگ میں بھی یہ سیٹلائٹس مددگار ثابت ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close