صفحہ اول تعلیم و ٹیکنالوجی ایپل کے پہلے ڈوئل سم آئی فون ‘ایکس سی’ کی تصاویر لیک

ایپل کے پہلے ڈوئل سم آئی فون ‘ایکس سی’ کی تصاویر لیک

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے آئی فون ماڈل ایکس سی کی تصاویر متعارف ہونے سے قبل ہی لیک ہوگئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بین گیسکن نامی ایک صارف نے آئی فون ایکس سی کی کچھ ڈمی تصاویر شیئر کیں، جن میں بتایا گیا کہ آئی فون ایکس سی، 6.1 انچ ایل سی ڈی پر مشتمل ہوگا۔

یوں تو آئی فون ایکس سی ممکنہ طور پر 12 ستمبر کو منعقدہ ایک ایونٹ میں متعارف کروایا جائے گا، لیکن ان کی لیک ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ گلاس بیک اور سنگل ریئر کیمرے کے ساتھ ہوگا۔

یہ فون صارفین کے لیے مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا، جس میں سفید، اسپیس گرے، روز گولڈ اور سرخ رنگ شامل ہے۔

ممکن ہے کہ اسے ڈوئل سم کارڈ کے ساتھ پیش کیا جائے جیسا کہ اس سے قبل ایپل کمپنی کی جانب سے ڈوئل سم ڈیوائس متعارف کروانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

فی الوقت آئی فون ایکس سی کی قیمت کے حوالے سے تفصیلات منظرعام پر نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ آئی فون ایکس سی کے ساتھ ایپل کے 3 نئے آئی فونز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بینکوں سے ڈیٹا چوری کا معاملہ: ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کراچی کا دورہ کرے گی

کراچی: بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم کراچی کا دورہ ک…