صفحہ اول انٹرٹینمنٹ سارش خان بولی وڈ ڈانس شو کی میزبان

سارش خان بولی وڈ ڈانس شو کی میزبان

2 min read
0
0
23
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

مِس پاکستان یو ایس اے سارش خان رن وے پر ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں اور انہوں نے ہدایت کار سید نور کی فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کیا، جس کے بعد اب وہ کچھ نیا کرنے جارہی ہیں۔

ماڈل اور اداکار سارش بہت جلد ایک ڈانس شو کا حصہ بنتی نظر آئیں گی۔ لیکن سارش اس شو میں کسی سے مقابلہ نہیں کریں گی، بلکہ وہ ڈانس یو ایس اے ڈانس کے دوسرے سیزن کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

اس ڈانس شو میں امریکا سے تعلق رکھنے والے وہ افراد حصہ لیں گے جنہیں ڈانس کرنے کا بےحد شوق ہے یا جو بہترین ڈانس کرنے کے ماہر ہیں۔

جہاں یہ تمام ڈانسرز معروف ہندوستانی کوریوگرافر سروج خان کے سامنے رقص کریں گے۔ ذی ٹی وی اور انڈین ڈانس پلیٹ فارم بولی شیک اس شو کی مشترکہ پروڈکشن کررہے ہیں۔ 27 سالہ سارش خان نے اس شو میں اپنی میزبانی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا۔

خیال رہے کہ سارش خان کی پہلی پاکستانی فلم ’چین آئے نہ‘ رواں سال ریلیز ہوئی، یہ فلم باکس آفس پر بُری طرح ناکام ہوئی جبکہ سارش بھی اپنی اداکاری سے متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔

انہوں نے اپنی ماڈلنگ سے تو کافی لوگوں کو متاثر کیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس ڈانس شو میں میزبانی سے لوگوں کا دل جیت پاتی ہیں یہ نہیں۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

’ماہرہ خان اداکارہ ہیں، دشمن نہیں‘

کراچی: فلم ’رئیس‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا کا پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں کہن…