صفحہ اول انٹرٹینمنٹ شردہا کپور اور راج کمار راؤ ڈراؤنی فلم میں کاسٹ

شردہا کپور اور راج کمار راؤ ڈراؤنی فلم میں کاسٹ

2 min read
0
0
11
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ شردہا کپور اور راج کمار راؤ بہت جلد پہلی مرتبہ ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گے۔ یہ دونوں ہدایت کار راج اور ڈی کے کی جلد ریلیز ہونے والی ہارر کامیڈی فلم میں کاسٹ کرلیے گئے ہیں۔ اس خبر کا اعلان اداکار راج کمار راؤ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔

اس پر ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس ہارر کامیڈی فلم کا حصہ بننے کے لیے بےحد پرجوش ہوں، اس میں شردہا کپور بھی موجود ہوں گی، اس کی شوٹنگ شروع ہونے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا‘۔

راج کمار راؤ کے ساتھ ساتھ شردہا کپور نے بھی اپنے ٹوئٹر پر مداحوں سے شیئر کیا کے وہ اپنی اگلی فلم میں اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ شردہا کپور اس وقت اپنی فلم ’ساہو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ ’بہوبلی‘ کے کامیاب اداکار پربھاس کام کرتے نظر آئیں گے۔

دوسری جانب راج کمار راؤ ’فینی خان‘ نامی فلم میں کام کررہے ہیں، جس میں ایشوریا رائے اور انیل کپور بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

’ماہرہ خان اداکارہ ہیں، دشمن نہیں‘

کراچی: فلم ’رئیس‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا کا پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں کہن…