صفحہ اول انٹرٹینمنٹ فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے جیکولین کی چھٹی

فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے جیکولین کی چھٹی

2 min read
0
0
46
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی ہوگئی۔ سلمان خان کی فلم ’کک‘ 2014 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں ان کے مدمقابل جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار کیا تھا اور فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

گزشتہ دنوں فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم ’کک‘ کے سیکوئل کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایک بار پھر فلم میں سلمان اور جیکولین فرنینڈس کو دیکھنے کے لیے مداح بیتاب تھے لیکن فلم کے سیکوئل سے جیکولین کی چھٹی ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے مدمقابل فلم ’کک 2‘ کے لیے نئے چہرے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جو فلم میں جیکولین کی جگہ لیں گی۔

فلمساز کی جانب سے کئی اداکاراؤں کو فلم کی پیشکش کی گئی ہے لیکن تاحال کسی اداکارہ کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم ’کک‘ سے ہی ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا اور فلم کے سیکوئل کی بھی ہدایت کاری کریں گے جب کہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ دونوں کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پریانکا چوپڑا کی امریکی صدرٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو نشانہ ب…