انٹرٹینمنٹ

مس ویٹ کیلئے جج کا انتخاب چیلنج سے کم نہیں، حریم فاروق

کراچی: اداکارہ، پروڈیوسر اور ماڈل حریم فاروق نے کہا کہ کسی بھی پراڈکٹ کا ایمبیسیڈر بن جانا فنکار کیلئے اعزاز ہوتا ہے ۔اب ملکی فنکار مقامی اور بین الاقوامی کاسمیٹک اور بیوٹی مصنوعات کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر بھی بن رہے ہیں جس میں مجھ جیسی فنکارہ بھی شامل ہے ۔ پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو مس ویٹ پاکستان کے نئے سیزن کیلئے جج کا انتخاب میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے کیا۔ اس موقع پر ویٹ اکیڈمی کے قیام پر بھی گفت و شنید کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ماڈلنگ کے شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو ملک بھر کے شہروں و دیہی علاقوں سے تلاش کرکے تربیت دینے کا فیصلہ رواں برس کیا گیا تھا پانچ رکنی کمیٹی کیلئے مسرت مصباح ، ثروت گیلانی، آمنہ شیخ، سدرہ اقبال اور میرا انتخاب کیا گیاتھا جسکے تحت نئی لڑکیوں کو اپنے تجربات کی روشنی میں تربیت دینا تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close