انٹرٹینمنٹ

رنویر سنگھ اب کرکٹر بنیں گے

ممبئی: تاریخی واقعات پر مبنی کامیاب فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنویر سنگھ ایک بار پھر تاریخی پس منظر پر بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983ء میں ورلڈ چیمپئن بننے کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں جب رنویر سنگھ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور جیسے ہی معاملات طے پائیں گے سب کو اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق 1983ء کے ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی پر بننے والی اس فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا جبکہ یہ فینٹم فلم پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جائے گی اور کبیر خان اس کے ہدایت کار ہوں گے۔ خیال رہے کہ 1983ء کے ورلڈ کپ میں بھارت نے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر لارڈز کے میدان میں ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس وقت بھارتی ٹیم کے کپتان کپل دیو تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close