انٹرٹینمنٹ

عامر خان کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپراسٹار‘‘ کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اور اب عامر خان نے اس کا پہلا ٹریلر جاری کرکے ان کی بے چینی کو اور بڑھادیا ہے۔ عامر خان کی جانب سے سیکرٹ سپر اسٹار کا 2 منٹ 45 سیکنڈز دورانیے کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں عامر خان کو بطور میوزک ڈائریکٹر اور سپر ہٹ فلم دنگل میں ان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم کو گلوکارہ کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو میوزک کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنا چاہتی ہے تاہم اس کے والد اس کے سخت مخالف ہوتے ہیں جس کے بعد وہ اپنا خواب پورا کرنے کے لیے دیگر طریقے آزماتی ہے اور اپنے گانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شروع کردیتی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عامر خان نے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا۔ فلم سیکرٹ سپر اسٹار عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی گئی ہے جو رواں برس دیوالی پر ریلیز کی جائے گی جب کہ اس کے ہدایتکار ادویت چوہان ہیں، اس سے قبل اپریل میں فلم کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جسے شائقین نے بے انتہا پسند کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close