انٹرٹینمنٹ

کیا چھوٹے کپڑے پہننا جرم ہے؟ مومنہ کا سوشل میڈیا پر سوال

کراچی: معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن عائشہ گلالئی کی بہن کے حق میں میدان میں آ گئیں۔ گلوکارہ نے عورتوں کے حق میں آوازاٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی سوچ نے ان کو پریشان کر دیا ہے۔صرف پہناوے کی بنا پر کسی عورت کو کیسے جانچا جا سکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ”نیکر پہننا کب جرم بن گیا ؟۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ ہمارے معاشرے کے مرد عورتوں کو کیسے جانچتے ہیں۔”یاد رہے کہ عائشہ گلا لئی نے عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کیے تھے جس کے بعد عائشہ گلالئی کی بہن جوکہ سکواش چیمپئن ہیں انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مومنہ مستحسن کی اس ٹویٹ پر ان کو بھی عوام کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close