انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی وہ معروف ترین اداکارہ جسے جیکی شروف نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

ممبئی: بھارتی اداکارہ تبو کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ، انہوں نے اپنی جاندار اداکاری اور صلاحیتوں سے پوری دنیا میں اپنے مداح پیدا کیے ۔ تبو نے بالی ووڈ کے تقریباً ہر ایک ہیرو کے مد مقابل کام کیا ہے لیکن انہوں نے آج تک لیجنڈری اداکار جیکی شروف کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا جس کی وجہ ان کے ساتھ بچپن میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ بتایا جاتا ہے۔

اداکارہ تبو کی بڑی بہن فرح ناز بھی 80 اور 90 کی دہائیوں میں صف اول کی اداکارہ شمار ہوتی تھیں ۔ تبو کو بچپن سے ہی فلموں میں آنے کا شوق تھا اور اسی وجہ سے وہ اکثر اپنی بڑی بہن کے ساتھ مختلف فلموں کی شوٹنگ پر چلی جاتی تھیں ۔ 1985 میں بھی وہ اپنی بہن کے ہمراہ ایک فلم کی شوٹنگ دیکھنے کیلئے موریشس گئیں جہاں فرح ناز اور جیکی شروف فلم میں کام کر رہے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران فرح ناز نے الزام عائد کیا کہ جیکی شروف نے ان کی چھوٹی بہن تبو کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

یہ الزام سامنے آنے کے بعد جیکی شروف پر اسرار طور پر غائب ہوگئے جبکہ فرح ناز کی طرف سے بھی اس معاملے کو زیادہ نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی پولیس میں اس قسم کی رپورٹ درج کرائی گئی ۔ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو تبو کی عمر صرف 14 سال تھی اور اسی واقعہ کی وجہ سے تبو نے کبھی بھی جیکی شروف کے ہمراہ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

یہ واقعہ پیش آنے کے بعد لیجنڈری اداکار دیو آنند نے اسی سال 1985 میں ’ہم نوجوان ‘ کے نام سے فلم بنائی ۔ اس فلم کیلئے دیو صاحب تبو کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں ان کی ماں کو منانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فلم میں ایک سین تبو کے ساتھ جنسی زیادتی کا بھی شامل کیا گیا جس کو تبو نے صرف 14 سال کی عمر میں بڑی جانداری سے نبھایا اور اسے خوب سراہا گیا۔ اب یہ تو تبو ہی بتا سکتی ہیں کہ انہوں نے اتنی چھوٹی عمر میں یہ سین حقیقت کے اتنا قریب کیسے پکچرائز کرایا۔ اس فلم میں ریپ کا سین کیوں شامل کیا گیا اور یہ سین تبو کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد انہی پر کیوں پکچرائز کیا گیا؟ اس حوالے سے فلمی حلقے خاموش دکھائی دیتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ تبو اور جیکی شروف نے 1998 میں بننے والی فلم ’ دو ہزار ایک‘ میں اکٹھے اداکاری تو کی تھی لیکن اس فلم میں دونوں نے ایک دوسرے کے مد مقابل آنے سے گریز ہی کیا تھا۔ اگر ان دونوں اداکاروں کے حوالے سے انٹرنیٹ پر سرچ کیا جائے تو بھی ان کی اکٹھی تصویریں اکا دکا ہی ملتی ہیں جو کسی نہ کسی تقریب کی ہیں لیکن دیگر اداکاروں کی طرح تبو اور جیکی شروف کی باقاعدہ اکٹھی تصاویر نہیں ملتیں۔

اداکارہ منیشا کوئرالہ کے کینسر کا علاج مکمل ہونے کے ایک سال بعد رکھی گئی پارٹی میں لی گئی تصویر ، مئی 2016

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close