انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا میامی سے ’’جئے گنگا جل ‘‘کی تشھیر میں حصہ لینے لگیں

واشنگٹن: بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آجکل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’’بے واچ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ تاہم33سالہ اداکارہ بولی ووڈ انڈسٹری سے بھی ناطا جوڑے ہوئے ہیں ۔پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں نمائش کیلئے تیار فلم جئے گنگا جل ہے ۔ اپنی مصروفیا ت کے باعث اداکارہ میامی سے ویڈیو لنک کے زریعے دہلی میں جئے گنگا جل کی تشھیر میں شامل ہو تی ہیں ۔ اداکارہ کی جانب سے حالیہ پریس کانفرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی پر خد اکا شکر ادا کیا گیا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی کی مرہون منت ہے جو وہ ہزاروں میل دور بیٹھ کر اپنے ملک سے رابطے میں ہیں ۔واضح رہے پریانکا چوپڑا جئے گنگا جل میں پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گی ۔ پرکاش جاہ کی جئے گنگا جل 4مارچ کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close