انٹرٹینمنٹ

اسٹار بننا تو دور کی بات ابھی تو مکمل اداکار بھی نہیں ہوں، نوازالدین صدیقی

ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ اسٹار بننا تو بہت دور کی بات میں تو ابھی مکمل اداکار بھی نہیں ہوں جب کہ اسٹار کے بجائے ایک اداکارکے طور پر پہچانے جانے کو کو ترجیح دوں گا۔انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود بھرپور محنت اور اپنے ٹیلنٹ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی الگپہچان اور مقام بنا چکے ہیں۔ نواز الدین صدیقی بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ اپنی شاندار اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں لیکن لیکن اس کے باوجود بھی وہ خود کو اسٹار کہلوانا پسند نہیں کرتے۔
ایک انٹریو میں نوازالدین صدیقی نے اسٹار پکارے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دوسرے شخص کی جانب سے دیے گئے لیبل پر یقین نہیں رکھتے جیسا کہ آپ کو اور لوگوں کی جانب سے اسٹار، سپراسٹار، رومانس کنگ کا خطاب دے دیا جاتا ہے مگر مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ میں ایک اسٹار کے بجائے ایک اداکار کے طور پر پہچانے جانے کو ترجیح دوں گا۔
43 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ اسٹار بننا تو بہت دور کی بات میں تو ابھی مکمل اداکار بھی نہیں ہوں، اور میں ابھی بھی ایک اچھا ادکار بننے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں جب کہ میں اپنے کام کو بہت انجوائے کر رہا ہوں اور ابھی مکمل اداکار بننے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فلموں سے پہلے تھیٹر کر چکا ہوں اس لیے مجھے انداز ہے کہ کوئی بھی راتوں رات اداکار نہیں بنتا۔
نوازالدین کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں جو بھی کردار ادا کروں وہ قابل یقین ہو، ایسا نہ ہو کہ اس کردار کا حقیقت کا دور دور تک کوئی لینا دینا نہ ہو، میں تسلیم کرتا ہوں کہ ایسے کردار موجود ہیں مگر اب وہ دن گئے جب حقیقی زندگی سے بڑے کردار کسی کو متوجہ کریں، ایسی فلمیں اب ناکام ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس انڈسٹری میں صرف اور صرف کام کرنے کے لیے ہوں اور وہی میرے لیے سب کچھ ہے۔
واضح رہے نوازالدین صدیقی فلم ’بابو موشائی بندوق باز‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو 25 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close