انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے پارٹی تو دور کی بات ،رہائی کی مبارکباد دینا بھی گوارا نہیں کیا :سنجے دَت

ممبئی : منا بھائی طویل قید سے رہائی کے بعد آزاد فضاؤں میں بڑے خوش ہیں ،لیکن اپنے ’’جگری دوست ‘‘ کی بے رخی پر افسردہ بھی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دَت کو رہا ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے مگر ان کے دوست اور ’’جگری یار‘‘ صلو میاں ‘‘ نے نہ تو’’ منا بھائی ‘‘ کو رہائی پر مبارکباد دی ہے اور نہ ہی ان سے کوئی ملاقات کی ہے ۔سنجے دَت کی رہائی سے قبل یہ خبریں گردش میں تھیں کہ سلمان خان ’’سنجو ‘‘ کی رہائی پراپنے فارم ہاؤس کو سجانے اور خاص تیاریوں میں مصروف ہیں ،جہاں وہ ’’منا بھائی ‘‘ کے اعزاز میں بہت بڑی پارٹی دیں گے اور منا بھائی کی عارضی رہائش بھی ’’صلو میاں‘‘ کا فارم ہاؤس ہو گا ۔اس حوالے سے جب سنجے دَت سے بھارتی میڈیا نے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ بھائی پارٹی تو دور کی بات ہے ،صلو تو مجھے ملنے بھی نہیں آیا اور ملنا تو درکنار اس نے تو فون پر بھی مجھے رہائی کی مبارکباد دینا بھی گوارا نہیں کیا۔ سنجے دَت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان کا ’’منا بھائی ‘‘کی رہائی پر روا رکھے جانے والا رویہ سمجھ سے بالا تر ہے ،ہو سکتا ہے کہ سلمان خان کی ٹیم نے اسے سنجے دَت سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہو ،لیکن جو بھی بات ہے سنجے دَت کو سلمان خان کے اس رویے نے کافی مایوس کیا ہے ۔یاد رہے کہ جب سنجے جیل سے باہر آئے، تب پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سلمان ان سے بھی بڑا سٹار بنے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close