انٹرٹینمنٹ

ایشا دیول ایک بار پھر شادی کرنے کو تیار

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالینی کی صاحبزادی ایشا دیول اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل دوبارہ شادی کریں گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایشا دیول اور ان کے شوہر بھارت ٹٹکانی اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل 24 اگست کو دوبارہ شادی کریں گے تاہم اس بار وہ 7 نہیں بلکہ صرف تین پھیرے لیں گے۔ دراصل ایشا دیول اور بھارت ٹٹکانی کے دوبارہ پھیرے لینے کی وجہ خاندانی رسومات ہیں جس کے تحت یہ ضروری ہے کہ گود بھرائی کی تقریب میں ہونے والے بچے کے ماں اور باپ دوبارہ پھیرے لیں۔

گود بھرائی کی تقریب کے دوران ایشا دیول کی مہندی کی رسم  بھی کی جائے گی اور بالکل شادی والا ماحول ہوگا جس میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ خیال رہے کہ ایشا دیول خود بھی متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں تاہم وہ زیادہ کامیاب ہیروئن ثابت نہ ہوسکیں اور آج کل فلموں سے دور ہیں۔ ان کے بھائی سنی دیول، بوبی دیول اور ابھے دیول جب کہ والدہ ہیما مالنی اور والد دھرمیندر بھی بالی ووڈ کا حصہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close