انٹرٹینمنٹ

’’بگ باس‘‘ کی میزبانی کیلئے شاہ رخ کی شرط

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے معروف رئیلٹی شو بگ باس کا میزبان بننے کی خواہش ظاہر کردی۔اپنے حس ِ مزاح کے لیے مشہور سپر اسٹار شاہ رخ کو ایک بہترین مقرر کے طور پر بھی پسند کیا جاتا ہےوہ متعدد ٹی وی شوز میں اپنی مخصوص انداز بیان سے مداحوں کو خوب محظوظ کرتے رہے ہیں۔خیالات اور آئیڈیاز شیئر نگ کے مشہور پلیٹ فارم TED Talk کے ہندی ورژن ’نئی سوچ‘ میں بالی ووڈ بادشاہ بطور میزبان شریک ہورہے ہیں جب کہ اسی اثنا میں رئیلٹی شو بگ باس 11 بھی ٹی وی اسکرین کی زینت بنا ہواہے جسے دبنگ خان ہوسٹ کررہے ہیں۔ بالی ووڈ خانز کے بیک وقت ٹی وی شوز کی میزبانی کو مداح نمبرون بننے کے چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

’نئی سوچ‘ شو کے آغاز پر جب شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بگ باس کو ہوسٹ کریں گے تو بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ انہوں نے بہت سے شوز کی میزبانی کی لیکن اس قسم کے رئیلٹی شو کی میزبانی کا موقع نہیں ملا ،ہاں اگر وقت ہوا اور موقع ملا تو میزبان بننے پر خوشی ہوگی تاہم اس کا دارومدار معاوضے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دوسرے اداکاروں کی طرح شوز کی میزبانی کرنے کے حوالے سےزیادہ پرُجوش نہیں ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close