انٹرٹینمنٹ

کنگنا نے سلمان خان کے خلاف نیا محاذ کھول لیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ہریتھک روشن کے ساتھ لڑائی ہر روز نیا رخ لے رہی ہے اور حال ہی میں کوئن کی ایک ای میل منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے سلمان خان پر گالیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتی میڈیا نے کنگنا رناوت کی ایک ای میل کا سراغ لگایا ہے جس میں انہوں نے سلمان خان پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ ای میل ہریتھک روشن کو 9 اکتوبر 2014 کو کی گئی تھی اور اس میں کنگنا، ہریتھک روشن سے مخاطب ہیں۔
ای میل میں کنگنا کا کہنا ہے کہ ’’ تم (ہریتھک) اپنی فلم کی تشہیر کے لیے ’’بگ باس‘‘ گئے تھے یہ اچھی بات ہے، وہ (سلمان خان) عجیب انسان ہیں، جب میں نے ان کی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تو کہنے لگے کہ کرینہ یہ فلم کررہی ہے لیکن میں یہ فلم تمہیں دے رہا ہوں، کیونکہ میں کرینہ کی مدد کرنے کے بجائے تمہارا (کنگنا) کا کیرئیر بنانا چاہتا ہوں‘‘۔
کنگنا اپنی ای میل میں ہریتھک کو کہہ رہی ہیں کہ ’’ یہ سن کر میں حیران تھی کہ کیا وہ (سلمان خان) پاگل ہے، کیا کرینہ کا بجرنگی بھائی جان والا کردار میرا کیرئیر بناسکتا ہے، اس کی ایسی کون سی ہیروئن ہے جس نے کیرئیر بنالیا ہے۔ سب نے ہی مجھے فلم میں کام کرنے سے صاف منع کیا ہے، اس حوالے سے بہت خوش ہوں کہ میں نے کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کیا، جو پروڈیوسر، ڈائریکٹر مجھ پر پیسہ لگاتے ہیں انہوں نے مجھے صاف منع کیا تھا کہ یہ فلم میرے امیج کو خراب کردے گی۔‘‘
اپنی ای میل میں کنگنا کا کہنا تھا کہ ’’ وہ (سلمان خان) صرف میرا مذاق اڑانا چاہتا تھا، ایک بار اس نے مجھے کہا کہ وہ کیوں کئی فلموں میں کام کرتی ہے، کترینہ کو دیکھو، کتنی اچھی ہے اور بہت کم بولتی ہے، میں نے اسے کہا کہ وہ 19 ویں صدی میں زندہ ہے، مجھے سلمان خان اور کترینہ کیف نہیں بننا ہے، اس بات پر وہ بھڑک گئے اور مجھے گالیاں دینے لگے۔ اس واقعے کے 2 سال تک میں نے ان کا چہرا نہیں دیکھا، انہوں نے مجھے فون کال اور میسیج کیے لیکن میں نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ بعد میں انہوں نے مجھے اپنی سالگرہ پر بلایا تھا کیونکہ کوئن کے بعد وہ مجھ سے ملنا چاہتے تھے‘‘۔
دوسری جانب کنگنا رناوت کے وکیل رضوان صدیقی نے کہا ہے کہ ’’ان ای میلز کو مستند نہیں کہا جاسکتا کیونکہ 2014 میں ان کا ای میل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔‘‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close