انٹرٹینمنٹ

نیوز اینکر نے نشریات کے دوران بچے کو جنم دے دیا

امریکہ: ویسے تو کئی بار ٹیلی وڑن کی براہ راست نشریات کے دوران دلچسپ واقعات پیش آ چکے ہیں، جن کی وجہ سے کئی لوگ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مشہور بھی ہوئے ہیں۔تاہم اس بار براہ راست نشریات کے دوران ایک خوشگوار واقعہ پیش آیا، مگر خاتون نیوز اینکرکی ہوشیاری کی وجہ سے اس واقعے کو انتہائی خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔ معروف امریکی ٹی وی چینل ’این بی سی‘ کے نیویارک کے مقامی ٹی وی چینل ’نیوز 4‘ کی نیوز اینکر و رپورٹر نتالیہ پسکوریلا حمل کے آخری ایام کے دوران بھی معمول کے مطابق اپنا پروگرام کر رہی تھیں کہ اچانک انہیں وقفہ لینا پڑا۔ این بی سی نے اپنی خبر میں بتایا کہ گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو معمول کے پروگرام کے دوران وقفے کے بعد نتالیہ پسکوریلا نے پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور ٹیم کے دیگر ارکان کو صورتحال سے آگاہ کیا۔نتالیہ پسکوریلا کو نیوز چینل سے ہسپتال شفٹ کیے جانے کے دوران ہی ان کے شوہر کو بھی اطلاع کردی گئی تھی، جو بیٹے کی پیدائش کے موقع پر ہسپتال پہنچے۔ حمل کے آخری دنوں کے دوران بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھانے پر دنیا بھر سے نتالیہ پسکوریلا کی تعریفیں کی جا رہی ہیں، جب کہ انہوں نے بھی اپنے نیوز چینل سمیت تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ اس قبل بھارت کے ایک مقامی نیوز چینل کی ایک نیوز کاسٹرز کو براہ راست خبریں پڑھنے کے دوران ایک روڈ حادثے کی خبر دیتے وقت پتہ چلا کہ حادثے کا شکار ہونے والا شخص ان کا شوہر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close