انٹرٹینمنٹ

میری تمام تر توجہ فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ پر مرکوز ہے، حمائمہ ملک

لاہور: اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میری تمام ترتوجہ اپنی نئی پاکستانی فلم ’’ارتھ ٹو‘‘پرمرکوز ہے۔جب میں نے شوبزمیں انٹری دی توسب سے پہلے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے ریمپ پرکیٹ واک کی اوراس موقع پر بہترین رسپانس ملنے سے میری خوب حوصلہ افزائی ہوئی۔ ٹی وی کمرشلز کیے اوراس کے ساتھ ساتھ ٹیلی فلموں اورسیریلز کی بھی آفرزکا سلسلہ جاری رہا۔ میں نے اس موقع پرایک فیصلہ لے لیا تھا کہ میں اپنے فنی سفرمیں جوبھی کام کرونگی وہ معیاری ہوگا۔
اسی لیے میں نے بہترین رسپانس ملنے کے باوجود ٹی وی کمرشلز ، ٹیلی فلمز اورڈراموںمیںمنفرد کرداروںکہی ترجیح دی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ اداکاری کا سلسلہ جاری تھا اور میرے سامنے بہت سی سینئر اداکارائیں بھارتی فلم انڈسٹری میں جو’’ کارنامے‘‘ انجام دے چکی تھیں ، وہ سب کے سامنے تھا۔ میں بھی بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی تھی کیونکہ پاکستان کوانٹرنیشنل مارکیٹ میں متعارف کروانے کے لیے وہ ایک بہت اہم پلیٹ فارم تھا۔ اس سلسلہ کوآگے بڑھانے میں میری ایک پاکستانی فلم ، جوکہ بھارت میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی نے اہم کردار کیا ۔ اس فلم کو بہت سراہا گیا اورمجھے بالی ووڈ میں ایک پہچان ملی اورمجھے وہاں سے آفرزہونے لگیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارت میں عمدہ رسپانس ملنے کے بعد مجھے بالی وڈ کے تین بڑے بینرز سے مرکزی کردار آفر ہوئے جن کا اسکرپٹ اوراپنا کردار دیکھنے کے بعد میں نے انھیں سائن کرلیا۔ اسی طرح جب میں نے پاکستان میں واپس آکرکام شروع کیا توپھریہاں بھی زبردست پروجیکٹس میرے حصے میں آئے۔ کسی نے مجھے رومانٹک کرداردیا توکسی نے سنجیدہ ، ان میں ایک بات مشترک تھی کہ سب کے سب بہت جاندار تھے۔ اس وقت میری تمام ترتوجہ اپنی نئی پاکستانی فلم ’’ارتھ ٹو‘‘پرمرکوز ہے۔ اس فلم میں جس طرح سے مجھے پیش کیاجائے گا اورکام لیا گیا ہے، اس سے پہلے ایساکام میں نے کبھی نہیں کیا۔ میں سمجھتی ہوںکہ ایک فنکارجومنفرد مقام پانے کے لیے کردارتلاش کرتا ہے، وہ کردارمیں نے ’ارتھ ٹو‘ میں ادا کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close