انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی بیٹی بنیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کا چہرہ کافی سوجا ہوا نظر آرہا ہے، اس تصویر کے باعث سہانا خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی خوبصورت بیٹی سہانا خان نے ابھی بالی ووڈ میں قدم بھی نہیں رکھا ہے اور ابھی سے ان کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو حسیناؤں میں ہونے لگا ہے، سہانا خان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو نہ صرف ان کی سادگی اور حسن کے دیوانے ہیں بلکہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پسند کرنے کے ساتھ تبصرہ بھی کرتے ہیں تاہم گزشتہ روز سہانا خان کی انسٹاگرام پر جاری ہونے والی تصویرپر لوگوں کی جانب سے منفی ردعمل دیکھنے میں آیا۔
تصویر میں سہانا خان کا چہرہ کافی سوجا ہوا لگ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سخت تنقید کانشانہ بنایا اوران کا چہرہ،آنکھیں اور ہونٹ سوجا ہوا ہونے کی وجہ دریافت کی۔ تاہم کچھ لوگوں نے سہانا کے اس روپ کو بھی پسند کیا اور انہیں سادگی اور حسن کا پیکر قراردیا۔
واضح رہے کہ سہانا خان سوشل میڈیا پراکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے ہزاروں لوگ لائک کرنے کے ساتھ ان کے بارے میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تاہم اس بار یہ رائے مثبت کے بجائے منفی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close