انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکا مچادیا

ممبئی: ماہرہ خان کا حال ہی میں مقامی میگزین کے لیے کیا گیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت پوری دنیا میں جاری ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ نے تو ماہرہ کو شہرت دلائی ہی تھی تاہم چند روز قبل رنبیرکپور کے ساتھ متنازع تصاویرپرماہرہ دوبارہ پاکستان اور بھارتی میڈیا پرچھا گئیں تھیں۔
حال ہی میں مقامی میگزین کے لیے گئے فوٹوشوٹ کے باعث ماہرہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ماہرہ میگزین کے سرورق پر پہلے سے کہیں زیادہ حسین اور خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی نئے فوٹوشوٹ کو بےحد سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ لیکن دونوں جانب کے اداکارنہ صرف ماہرہ کی حمایت میں کھڑے ہوئے بلکہ تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماہرہ کی اپنی زندگی ہے وہ جس کے ساتھ چاہیں گھوم سکتی ہیں۔ جب کہ ماہرہ نے ان تصاویرپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل لڑکا لڑکی کا ساتھ گھومنا معمولی بات ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close