انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور نے نئی فلمیں سائن کرنا چھوڑ دیں

ممبئی: کرینہ کپور خان نے نئی فلمیں سائن کرنا چھوڑ دیں اور اس کی وجہ ننھا تیمور ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور خان ان دنوں ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ فلم انہوں نے تیمور کی پیدائش سے پہلے سائن کی تھی لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے نئی فلمیں سائن کرنا چھوڑ دی ہیں۔
فلم سازوں کو ان کی جانب سے جواب دیا جارہا ہے کہ وہ یا تو کسی اور اداکارہ کو اپنی فلم میں شامل کریں یا پھر مارچ 2018 تک انتظار کریں کیوں کہ وہ تیمور کو وقت دینا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ کرینہ کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ مئی 2018 میں ریلیز ہوگی جس میں کرینہ کے علاوہ سونم کپور بھی مرکزی کردار نبھائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close