انٹرٹینمنٹ

کترینہ بھی ماہرہ خان کے نقش قدم پہ

کراچی: کترینہ کیف کی فلم بار بار دیکھو کے گانے ’’کالا چشمہ‘‘ پر ڈانس کرکے ماہرہ خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ دنوں رنبیر کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنی رہیں تاہم ان دنوں ماہرہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’ورنہ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، نامور ہدایت کار شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ماہرہ خان ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہمیشہ ہی سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں اور کچھ بھی کریں فوراً ہی سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہوجاتے ہیں اور اس بار بھی ماہرہ خان کا کترینہ کیف کی فلم بار بار دیکھو کے گانے ’’کالا چشمہ‘‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر آئی جس میں اداکارہ بات کررہی ہوتی ہیں کہ اسی دوران ’’کالا چشمہ‘‘ بجنا شروع ہوجاتا ہے، جیسے ہی گانا شروع ہوتا ہے ماہرہ کہتی ہیں کہ کالا چشمہ پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے اور اس کے بعد اداکارہ کالا چشمہ پہن کر ڈانس شروع کردیتی ہیں۔اداکارہ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کہیں ماہرہ کا یہ انداز انہیں کسی اور مصیبت میں نہ ڈال دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close