انٹرٹینمنٹ

جنسی استحصال کیخلاف بولی وڈ اداکارائیں آواز اٹھائیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر نے فلم انڈسٹری کی خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ جنسی ہراسانی پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائےآواز اٹھائیں۔ ممبئی میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فرحان اختر نے کہا کہ فلمی دنیا میں کام کرنے والی خواتین ہوں یا معاشرے کی عام خواتین ، اگر ان کے ساتھ کوئی جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تو وہ منظر عام پر لائیں۔ جو خواتین اپنے ساتھ ہونے والے واقعے پر آواز اٹھائیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ فرحان اختر نے کہا کہ کسی خاتون کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کے خلاف آواز بلند کرنا اور اس شخص کا نام ظاہر کرنا بہت معمولی رد عمل ہے، ہوسکتا ہے اس کا نتیجہ توقع سے کم نکلے لیکن خواتین ان بدکاروں سے تھوڑا بدلہ تو لے سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر #metoo ٹرینڈ کررہا ہے جس میں خواتین اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر اظہار خیال کررہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close