انٹرٹینمنٹ

سابق کرکٹر اظہرالدین پر بننے والی فلم اظہر میں ہیرہ عمران ہاشمی۔ کیا کیسنگ کا سین ہوگا

سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم ’اظہر‘ کے ہیرو عمران ہاشمی کرکٹر اظر الدین کی پروفیشنل اور ذاتی زندگی دونوں ہی کو بہت قریب سے دیکھنے کی کوشش کر ر ہے ہیں اور اظر الدین کھلے دل سے اس میں عمران کی مدد بھی کر رہے ہیں۔

فلحال ابھی یہ کہنا کہ اظہرالدین کی زندگی میں کیسنگ کا سین ہے یا نہیں لیکن عمران ہاشمی فم میں کہی نا کہی کسنگ کی جگہ بنا لینگے۔ اس بات کا اندازہ ایسے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی کوئی فلم بغیر کیسنگ کے مکمل نہیں ہوتی۔ 

اس تمام عرصے میں اظہر نے عمران کی کرکٹ کی باقاعدہ ٹریننگ میں بھی مدد کی یہاں تک کے اپنا ایک ذاتی فوٹو البم بھی ان کے ساتھ شیئر کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ عمران ہاشمی اظہر اور ان کی شخصیت کو پوری طرح سمجھنے کے لیے ان کی پرانی تصاویر دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کے والدین، دوست اور ٹیم کے لوگوں کے ساتھ ان کے کیسے تعلقات تھے اور فیلڈ میں، ڈریسنگ روم میں وہ کس طرح برتاؤ کرتے تھے۔

عمران کی اس خواہش پر اظہر نے اپنے دل او ر گھر کے دروازے عمران کے لیے کھول دیے اور انھیں وہ تصاویر دکھائیں اور ایسی یادیں بانٹیں جو آج تک دنیا کے نظروں سے دور تھیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہاشمی صاحب اظہر کی ان یادوں کو زندہ کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close