انٹرٹینمنٹ

’کپوراینڈ سنز‘‘ کی کامیابی نے فواد خان کے لیے فلم نگری کے دروازے کھول دیئے

پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے چارمنگ اداکار فواد خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’’کپوراینڈ سنز‘‘ کی کامیابی نے ان کے بالی ووڈ کے دروازے کھول دیئے ہیں جس کے بعد اب کرن جوہر نے انہیں ایک اور فلم میں کام کی پیشکش کردی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے نام کمانے والے اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں فلمی کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم’’خوبصورت‘‘ سے کیا جس میں ان کے مدمقابل مرکزی کردار اداکارہ سونم کپور نے ادا کیا جب کہ فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا جس کے بعد انہیں کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن وہ بوس و کنار سے اجتناب کی پالیسی کے باعث متعدد فلموں میں کام کرنے سے انکار کرچکے ہیں تاہم اب فلم کپور اینڈ سنز کی نمائش کے بعد معروف ہدایت کار کرن جوہر نے انہیں اپنی ایک اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی کامیابی کے سفر پر جاری ہے جس میں فواد خان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے جب کہ پاکستانی چارمنگ ہیرو کی جاندار اداکاری کے باعث معروف ہدایت کار کرن جوہر نے انہیں اپنی نئی آنے والی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے بعد ایک اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی  جسے قبول کرتے ہوئے فواد خان نے نئی فلم بھی سائن کرلی ہے جس کے بعد اب فواد خان کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی تیسری فلم میں نظر آئیں گے جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فواد خان ان دنوں دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ رنبیر کپور، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close