انٹرٹینمنٹ

نرگس فخری ایسے کپڑے پہن کر سڑک پر نکل آئی کہ ہرکوئی دیکھتاہی رہ گیا

ممبئی : بالی ووڈاداکارہ نرگس فخری نہانے کے بعد استعمال ہونیوالے کپڑے پہن کر ممبئی کی سڑک پرآگئی جس پر ہردیکھنے والا حیران رہ گیا جبکہ اس کی ویڈیو بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئرکردی اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ لباس زیب تن کرکے کچھ اچھانہیں لگا۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری نے تمام ڈیزائنرز کو دھوکہ دیا اور آرام دہ ’باتھ روب‘ زیب تن کرکے ممبئی شہرمیں نکل آئی جس کی ویڈیو 36سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے شیئرکردی جس میں اداکارہ کو باتھ روب اور ’ہوائی‘ چپل پہنے دیکھاگیا۔
نرگس فخری نے لکھاکہ ’باتھ روب اور سلپرز کیساتھ شہرمیں چلنے پر کچھ بھی اچھانہیں لگا‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close