انٹرٹینمنٹ

رنویرسنگھ سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں، دپیکا پڈوکون

ممبئی :بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ اداکاررنویر سنگھ حقیقت میں بالکل مختلف شخصیت کا مالک ہے۔ رنویرسنگھ سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ اداکاررنویرسنگھ پردہ اسکرین پربہت شوخ چنچل اور مزاحیہ حرکات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن حقیقت میں انکی شخصیت اس سے بالکل مختلف ہے۔ عام زندگی میں وہ باشعور اور ذہین انسان ہونے کے ساتھ ساتھ جذباتی اورحساس بھی ہیں۔

اداکارہ نے رنویر سے شادی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم دونوں کی تمام تر توجہ اپنے کیرئیرپر مرکوز ہے،فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close