انٹرٹینمنٹ

فی الحال ماں بننے کا ارادہ نہیں اوراس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، کرینہ کپور

ممبئی: بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے ماں بننے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے کیرئیر کے عروج پر ہی 2012 میں اداکار سیف علی خان سے شادی کی یہی نہیں انہوں نے شادی کے بعد بھی فلمی کیرئیر جاری رکھا ہوا ہے جب کہ گزشتہ کئی روز سے اداکارہ کے ماں بننے سے متعلق خبریں گردش میں تھیں جس کی انہوں نے تردید کردی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ اپنے فلمی کیرئیر پر بھرپور توجہ رکھنا چاہتی ہوں اسی لیے اگلے 2 سال تک ماں بننے کا سوچ بھی نہیں سکتی جب کہ مجھ سے متعلق اس طرح کی عجیب خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس پر شدید غصہ ہوں۔

واضح رہے کہ  اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close