صفحہ اول انٹرٹینمنٹ اگلی مرتبہ جب میں ہوائی سفر کروں گی تو جہاز میں برہنہ جاﺅں گی کیونکہ۔۔۔ معروف ماڈل نے اعلان کردیا، کھلبلی مچادی

اگلی مرتبہ جب میں ہوائی سفر کروں گی تو جہاز میں برہنہ جاﺅں گی کیونکہ۔۔۔ معروف ماڈل نے اعلان کردیا، کھلبلی مچادی

1 min read
0
0
7
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

نیویارک: چند روز قبل امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے ایک 10سالہ بچی کو یہ کہہ کر پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا تھا کہ اس نے چست پاجامہ پہن رکھا ہے۔اس واقعے کی وجہ سے یونائیٹڈ ایئرلائنز پر برہم ہوتے ہوئے ایک معروف ماڈل نے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ فضائی کمپنی کے دفاتر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماڈل ”کرِسی ٹیجن“ (Chrissy Teigen)نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ اس نے جب کبھی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ساتھ سفر کیا وہ طیارے میں برہنہ ہو کر سفر کرے گی۔اس نے یہ اعلان اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کیا ہے جہاں اسے تقریباً 50لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔

 

ماڈل کا کہنا تھا کہ ”یونائیٹڈ ایئرلائنز نے دوہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ آئندہ میں صرف جینز اور سکارف پہنا کروں گی۔میرے ساتھ اگر ایسا ہوتا تو میں اس کمپنی کے ساتھ سفر کرنا ہی بند کر دیتی۔ مجھے جس کمپنی سے شکایت ہو میں اس مصنوعات سے کنارہ کر لیتی ہوں۔“ واضح رہے کہ کرِسی ٹیجن اکیلی ماڈل نہیں ہیں جنہوں نے اس لڑکی کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر آواز اٹھائی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بڑی شخصیات اس لڑکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کر چکی ہیں۔ معروف کامیڈین سارہ سلورمین نے بھی وارننگ دے رکھی ہے کہ آئندہ وہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ساتھ سفر نہیں کریں گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پریانکا چوپڑا کی امریکی صدرٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو نشانہ ب…