انٹرٹینمنٹ

کیلی فورنیا میں لڑکی کو پرپوز کرنے کا انوکھا واقعہ

شادی کی پیشکش تو بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن ایسی پیشکش جو خود پر ہی بھاری پڑ جائے۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے ۔ایسا ہی ایک ڈرامائی واقعہ  کیلی فورنیا کی 600 فٹ بلند مورو راک پرپیش آیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو ایک عمودی چٹان پر چڑھتے ہوئے فون پر ویڈیو اپیلی کیشن کے ذریعے شادی کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا۔تاہم ان کی یہ کوشش اس وقت خبروں کا مرکز بنی جب مائیکل بینکس نامی یہ شخص چٹان میں پھنس گئے اور انھیں نیچے اتارنے کے لیے امدادی کارکنوں کی مدد لینا بڑی۔اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی گرل فرینڈ نے ہاں کر دی ہے جبکہ بری خبر یہ ہے کہ انھیں امدادی کارکنوں کی مدد لینے پر بھاری رقم ادا کرنا ہوگی۔چٹان کی بلندی پر پھنسے 27 سالہ مائیکل بینکس کو زمین پر اتارنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close