انٹرٹینمنٹ

معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی گردوں کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

سرگودھا: پاکستان کے معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کو گردوں میں تکلیف کے باعث سرگودھا کے نجی اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

 پاکستان کے معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی گردوں میں تکلیف کی وجہ سے سرگودھا کے نجی اسپتال میں داخل کردیئے گئے ہیں۔ عطااللہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات گلوکار کے گردوں میں شدید تکلیف کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن طبیعت کی ناسازی میں شدت کے باعث انہیں سرگودھا کے ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی اپنے اسرائیکی اور اردو گانوں میں مخصوص انداز کی وجہ سے عوام میں منفرد مقبولیت رکھتے ہیں۔ ان کا نام دنیا میں سب سے زیادہ میوزک البم ریلیز کرانے والے گلوکاروں میں ہونے کی وجہ سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے جب کہ حکومت پاکستان کی جانب سے گلوکار کو پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی  نوازا جا چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close