انٹرٹینمنٹ

ملیحہ لودھی کی لیونارڈو ڈی کیپریو کو پاکستان آنے کی دعوت

 اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے ہالی ووڈ کے نامور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی.

تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی کی ٹوئیٹر پر کی گئی ایک پوسٹ میں لیونارڈو ڈی کیپریو سے ملنے اور اَن کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی گئی

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اقوام متحدہ میں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں امن کے سفیر کے طور پر خطاب کیا. اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران ڈی کیپریو نے ماحولیاتی تبدیلی کا موازنہ غلامی سے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ابراہم لنکن نے کانگریس کے سامنے خطاب کر کے جس طرح غلامی کو امریکہ کے لئے اَس وقت کا بڑا چیلنچ قرار دیا تھا اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی عالمی دنیا کے لئے دور حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے. 

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جب تک ہم نامیاتی ایندھن کو استعمال کرنا چھوڑ نہیں دیتے تب تک ہماری دنیا کو محفوظ نہیں کہا جاسکتا.

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان نے 174 ممالک سمیت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے پر دستخط کیے اور اس بات پراتقاق کیا کہ 2020 تک تمام ممالک ماحولیاتی تبدیلی کو 2 فیصد تک کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close