انٹرٹینمنٹ

چھوٹی اسکرین سے شہرت ملی اسے فراموش نہیں کر سکتی

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ چھوٹی اسکرین سے شہرت ملی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی ، ہر فنکار کی طرح میں بھی اچھے کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتی ہوں۔

ریشم نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو اپنے فنی کیرئیر کی ابتداء سے وہ شہرت حاصل ہوئی جس کی لوگ مدتوں خواہش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ٹی و ی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اس لیے کبھی بھی ٹی وی کو فراموش نہیں کر سکتی۔ فلموں میں کام کرنے کے باوجود آج بھی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ضرور کرتی ہوں۔ریشم نے کہا کہ فنکار ہر وقت اچھے کردار کی تلاش میں رہتا ہے اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close