انٹرٹینمنٹ

اکشے کمارکا اشتہاری بورڈزکی زینت بننے کا خواب پورا ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارکہتے ہیں ان کا خواب تھا کہ وہ سڑکوں پرلگے بڑے بڑے اشتہاری بورڈزکی زینت بنیں اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ آج ان کے کواب حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں۔

ہر شخص کو اشتہارات میں خود کو دیکھنا اچھا لگتا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نئی فلم ’ایئر لفٹ‘ کی تشہیر کے لئے بھارتی ٹی وی پروگرام میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے اکشے کمارکا کہنا تھا کہ ہرشخص اپنی تصاویرکو بڑے بڑے ہورڈنگز میں دیکھنا پسند کرتا ہے۔ ان کا بھی یہ خواب تھا کہ وہ بھی ان ہورڈنگز کی زنیت بنیں، انہیں یاد ہے کہ جب پہلی مرتبہ ممبئی کے علاقے جوہو میں ان کی تصویر والا ہورڈنگ لگا تو وہ مبہوت ہوکربہت دیرتک اسے ہی دیکھتے رہے تھے اوران کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔

بالی ووڈ کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں جو خواب دیکھے ہیں وہ پورے ہوگئے ہیں اور آج وہ ان حقیقی زندگی میں ان خوابوں میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم “ائیرلفٹ” کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ رواں ہفتے ریلیز ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close