انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلموں میں عزت سے کام کرنا چاہوں گا، فیصل قریشی

لاہور: اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اگر بھارتی فلموں میں اداکار ی کی پیشکش ہوئی تو عزت اور وقار کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا،ہمارے پاس جتنے وسائل ہیں ہماری انڈسٹری میں اس لحاظ سے بہترین کام ہو رہا ہے۔

ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ جب سے کیرئیر کا آغاز کیا ہے اس وقت سے عزت اور وقار کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی اسی پر کاربند رہوں گا۔ ایسا نہیں ہو سکتاکہ بھارت سے کسی پروجیکٹ کی پیشکش ہو تو اپنے کردار کی نوعیت دیکھے بغیر دوڑا چلا جاؤں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ ہر کردار میں منفرد نظر آؤں اور اس کے لیے بھرپور محنت کرتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close