انٹرٹینمنٹ

سوزین خان کا ہریتھک روشن کے متعلق ٹوئٹ

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان کا کہنا ہے کہ سابق شوہر کے ساتھ ایک بار پھر مصالحت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ہریتھک روشن اور ان کی سابق اہلیہ اپنے چھوٹے بیٹے ہردانس کی سالگرہ کے موقع پر ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے جس کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سابق جوڑی ایک مرتبہ پھر تمام اختلافات بھلا کر ایک ہونے جارہی ہے تاہم ان افواہوں نے اس وقت دم توڑ دیا جب سوزین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر خود اپنی ٹوئٹ میں اس کی تردید کی۔

سوزین خان کا کہنا تھا کہ ہریتھک روشن کے ساتھ دوبارہ مصالحت کا سوال ہی نہیں لیکن ہم دونوں ہمیشہ اچھے والدین رہیں گے، ہم کبھی بھی ایک بار پھر ساتھ نہیں ہوں گے، اگراس قسم کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تو وہ من گھڑت ہیں جب کہ انہوں نے عوام سے قیاس آرائیاں نہ کرنے کی بھی درخواست کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close